سمیرمنہاس نے ملک کانام روشن کیا، چودھری طارق
موٹر کار ڈیلرز وفد کی کرکٹر کے والدسے ملاقات ،کامیابی پرمبارکباد
ملتان (لیڈی رپورٹر)موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ملتان اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے مشترکہ وفد نے ابھرتے ہوئے کرکٹر سمیر مہناس کی بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی پر ان کے والد کاشف مہناس سے ملاقات کی اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر تاجروں نے کاشف مہناس کو پھولوں کے ہار پہنائے ، گلدستے پیش کئے اور مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ وفد نے کہا کہ سمیر مہناس نے نہ صرف ملتان بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ان کی کامیابی نوجوانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔
کاشف مہناس نے کہا کہ میرے بیٹے کی کامیابی پر ملتان کے تاجر برادری کی محبت اور عزت ملنا باعثِ فخر ہے ۔ سمیر نے یہ مقام سخت محنت، والدین کی دعاؤں اور قوم کی حمایت سے حاصل کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹے گا۔موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان و جنوبی پنجاب کے صدر چودھری طارق کریم نے کہا کہ سمیر مہناس کی بھارت کے خلاف کارکردگی قومی غیرت اور جذبے کی عکاس ہے۔ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور تاجر برادری ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔