قائد اعظم ؒکے افکار پرعمل سے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا، شیخ طارق رشید

قائد اعظم ؒکے افکار پرعمل سے ملک کو  ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا، شیخ طارق رشید

ملتان(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران حضوری باغ روڈ ملتان کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی شیخ طارق رشید اور ضلعی صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز شیخ طاہر امجد تھے ۔تقریب میں صدر انجمن تاجران زکریا قریشی، چیئرمین منور قریشی، میاں جمیل ناصر، جنرل سیکرٹری چودھری سلیم، آصف بلوچ، اظہر حسین، خرم قریشی، شیخ عبدالحمید، شبیر احمد، عدنان قریشی، حامد خان، آصف لقمان، غلام عباس، غوث افضل، شہباز قریشی، اختر قریشی، ہاشم طارق، شیخ آصف قریشی اور وسیم اسلم بٹ بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ قائداعظمؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں