لا موٹ کمپٹیشن سے پیشہ ورانہ مہارت بڑھے گی،نعمان ترگڑ
ملتان (کورٹ رپورٹر)لا سٹوڈنٹ کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لا موٹ کمپٹیشن 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں پہلی بار نیشنل لیول پر منعقد ہونے والا لا موٹ مقابلہ ہوگا۔
اس سلسلے میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور لا سٹوڈنٹ کمیشن پاکستان کے درمیان باقاعدہ ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے ۔لا موٹ کمپٹیشن میں ملک بھر کی مختلف لا یونیورسٹیز کے طلبہ حصہ لیں گے ، جن میں پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لندن سمیت دیگر معروف تعلیمی اداروں کے طلبہ شامل ہیں۔ مقابلے کے دوران طلبہ کو ایک قانونی مسئلہ دیا جائے گا، جس پر موٹ کورٹ کے ذریعے عملی عدالتی انداز میں بحث و تمحیص کرائی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ نعمان ترگڑ نے کہا کہ لا موٹ کمپٹیشن سے طلبہ کی پیشہ ورانہ اور عملی قانونی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور انہیں ہائی کورٹ و جوڈیشل کمپلیکس کے عملی ماحول میں تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔