سی ای او بلدیہ راؤ نعیم خالد کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

سی ای او بلدیہ راؤ نعیم خالد کی  ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

وہاڑی (خبرنگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر بلدیہ وہاڑی راؤ نعیم خالد کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ، ایس ڈی ای او وقاص انجم، میونسپل افسران، صدر انجمن تاجران اور دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے راؤ نعیم خالد کی دورانِ سروس شفاف کارکردگی، دیانتداری اور عوامی خدمت کو سراہا۔ راؤ نعیم خالد نے تمام افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے اور شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ساتھ ہی بلدیہ وہاڑی کی ترقی و خوشحالی کے لیے ان کے جذبے کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں