منظور وٹو کی وفات ، پیپلز پارٹی کا تعزیتی اجلاس

 منظور وٹو کی وفات ، پیپلز پارٹی  کا تعزیتی اجلاس

وہاڑی (خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سینئرنائب صدر راؤ ساجد محمود گوگی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین کی ہمشیرہ اور بہنوئی کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور مرحومین کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں چوہدری نذیر گجر، راؤ محمد شاہد، ملک طاہر، ریاض بدرو، اشفاق بلوچ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء نے میاں منظور وٹو کی جمہوری خدمات اور عوامی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پارٹی اور ملکی سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں