اولاد نہ ہونے پر جوڑے نے ہمسایوں کا 2 ماہ کا بچہ اغوا کرلیا
پولیس نے گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کرو ا کروالدین کے حوالے کردیا والد کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف تھانہ روہیلانوالی میں مقدمہ درج
مظفرگڑھ، ماہڑہ (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) اپنی اولاد نہ ہونے پر ایک جوڑے نے ہمسایوں کا 2 ماہ کا بچہ اغواء کر لیا۔ تھانہ روہیلانوالی کے علاقے موضع کوٹ دادن میں واقعہ پیش آیا، جہاں بچے محمد صیام کو ان کے گھر میں سوئے ہوئے اغواء کیا گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف 12 گھنٹوں میں بچے کو میراں ملاں کے علاقے سے بازیاب کروا لیا اور والدین کے حوالے کیا۔ اغواء کرنے والے ملزم وسیم اور اس کی بیوی شازیہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جوڑا متاثرہ خاندان کے ہمسائے میں رہتا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، اسی وجہ سے انہوں نے یہ اقدام کیا۔ بچے کے والد ساجد حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ روہیلانوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔