میلسی میں دسویں سالانہ ہاشمی امن ایوارڈ کی تقریب کل ہوگی

میلسی میں دسویں سالانہ ہاشمی  امن ایوارڈ کی تقریب کل ہوگی

میلسی (نامہ نگار) دسویں سالانہ ہاشمی امن ایوارڈ کی تقریب کل بوقت 1 بجے دن جناح ہال بلدیہ میلسی میں منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد کاظم علی پیرزادہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی چوہدری خالد جاوید گورایہ صدارت کریں گے ۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات، علماء کرام، وکلاء اور صحافی برادری شریک ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں