قائداعظم افکار و نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ: طاہر بشیر
دو قومی نظریہ نے پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی ، خطاب،سکول میں تقریب
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی یوم قائد بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے تحت شہر کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ، سردار کوڑے خان سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل رانا طاہر بشیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات ملک کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان پر عملدرآمد ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اشد ضروری ہے ۔ پرنسپل نے کہا کہ قائداعظم کے دو قومی نظریہ نے پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی اور ان کی تعلیمات ہمیشہ رہنمائی کا ذریعہ رہیں گی۔