سینٹ مائیکل کیتھولک چرچ میں کرسمس کی تقریب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی شرکت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر کرسمس ڈے کے موقع پر سینٹ مائیکل کیتھولک چرچ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم قدسیہ ناز اور ڈی پی او منصور قمر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مہمانانِ خصوصی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے چرچ انتظامیہ کے ساتھ کرسمس کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ مذہبی تقریبات کے دوران مکمل سہولیات اور امن و امان یقینی بنائیں۔