قائداعظم برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنما تھے :ذیشان گرمانی

قائداعظم برصغیر کے مسلمانوں کے  عظیم رہنما تھے :ذیشان گرمانی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے مسلمانوں کی جداگانہ ریاست کے تصور کو حقیقت کا روپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے ہوا، جہاں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالادستی ہو۔ محمد ذیشان گرمانی نے مزید کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے اور سیاسی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں