مسیحی سینٹری ورکرز کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے : ارم شہزادی

مسیحی سینٹری ورکرز کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے : ارم شہزادی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب ، اے سی نے شرکت کی

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لودھراں کے زیراہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ منیجر میڈم فریحہ زہرا ہاشمی اور کمپنی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مسیحی سینٹری ورکرز کی محنت سے شہر صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول حاصل کرتا ہے ، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انہیں سر کا تاج قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرسمس کے موقع پر ورکرز کی ایڈوانس تنخواہیں ادا کی گئی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی ورکرز کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں