حضرت بابا نورشاہ قلندر کے میلے کی تیاریاں شروع

حضرت بابا نورشاہ قلندر کے میلے کی تیاریاں شروع

گھڑ دوڑ، نیزہ بازی، دیسی کشتی، لمبی کھیڈ، کبڈی کے مقابلے ہوںگے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کے مطابق حضرت بابا نورشاہ قلندر کی یاد میں ضلع کوٹ ادو میں مشہور میلہ نورشاہ تلائی 4 جنوری سے شروع ہوگا اور 6 جنوری تک جاری رہے گا۔ میلے میں سرکس جھولے ، تھیٹرز اور دیگر تفریحی انتظامات شامل ہیں۔ مقامی روایت کے مطابق 350 سال سے یہ میلہ جاری ہے اور ملک کے دیگر شہروں اور دیہات سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ میلے میں اونٹوں کی کشتی، گھڑ دوڑ، نیزہ بازی، دیسی کشتی، لمبی کھیڈ، کبڈی اور دیگر علاقائی کھیل بھی منعقد ہوں گے ۔ منتظم مخدوم محمد شاہد نے کہا کہ یہ میلے ثقافت اور عوام کی تفریح کے لیے لازمی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں