ترقی کیلئے قائد کے رہنما اصول مشعل راہ، ارشد اقبال
عظیم رہنما نے جمہوریت، آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی
ملتان (لیڈی رپورٹر)سٹی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب پیپلز سیکرٹریٹ پی پی 217 سلیم آباد چوک شاہ عباس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر سٹی کونسل پاکستان ملک ارشد اقبال بھٹہ نے میر احمد کامران مگسی، شہباز ڈوگر، جمیل احمد، ملک امجد سعید، بابر چودھری، محمد عمران حیدر اور شاہد قریشی کے ہمراہ کیک کاٹا اور قائدِ اعظمؒ کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے خطاب میں کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم رہنما، مدبر اور قانون دان تھے جن کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی رہنمائی کے لئے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں ان اصولوں پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے۔