بے نظیربھٹو عوام کیلئے جدوجہد کی علامت،حمیدہ خانم

بے نظیربھٹو عوام کیلئے جدوجہد کی علامت،حمیدہ خانم

خواتین کومنظم ومتحرکرکے پارٹی کو مضبوط بنایا جائے گا،شگفتہ حبیب

ملتان (لیڈی رپورٹر)بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب کی رہائش گاہ پر پُراثر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر شگفتہ حبیب نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ڈویژنل سیکرٹری حمیدہ خانم تھیں۔ تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شہید بے نظیر بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

حمیدہ خانم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کی علامت تھیں۔ انہوں نے آمریت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو کر عوام کو بااختیار بنانے کی مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو منظم اور متحرک کر کے پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور ملک میں سیاسی و معاشی بحران کا حل بے نظیر بھٹو کے افکار اور وژن میں ہے ۔مقررین نے اعلان کیا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے چھوڑے گئے جمہوری مشن کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پورا کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران خواتین شرکاء نے بھی قربانیوں اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں