بے نظیربھٹو نے عوام کیلئے زندگی وقف کی ، خواجہ عمران

بے نظیربھٹو نے عوام کیلئے زندگی وقف کی ، خواجہ عمران

آمریت کاڈٹ کر مقابلہ کیا، جان خطرے میں ڈال کر جمہوریت بحال کی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی طاہر، نائب صدر جیالا نذیر کاٹھیا، اعجاز بھٹی، سلیم اللہ، راشد اور دیگر نے بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے موقع پر خواجہ عمران کی رہائشگاہ پر دعائیہ تقریب میں خطاب کیا۔تقریب میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو عالمی سطح کی مقبول لیڈر تھیں جنہوں نے اپنی زندگی عوام کے لئے وقف کی اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے ضیاء آمریت کے خلاف گیارہ سال انتھک جدوجہد کی، قید و بند، جلاوطنی اور سخت مشکلات برداشت کیں، مگر جدوجہد ترک نہیں کی۔ بینظیر بھٹو 1988 میں مسلم دنیا کی پہلی منتخب وزیر اعظم بنیں اور 1993 میں دوبارہ ملک کی قیادت سنبھالی۔ انہوں نے عوامی و ملکی خدمات کے لئے بے مثال عملی اقدامات کئے ۔ جنرل مشرف کے آمرانہ اقدامات کے دوران بھی انہوں نے دلیرانہ مزاحمت کی اور وطن واپسی پر اپنی جان خطرے میں ڈال کر ملک میں جمہوری حکومت قائم کی۔اس موقع پر بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں