ملتان ہائیکورٹ اور عدالتوں میں موسمِ سرما تعطیلات
ضلعی عدالتیں یکم جنوری ، ہائیکورٹ 8جنوری تک بند رہے گی، ذرائع
ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ضلعی عدلیہ میں تعطیلات یکم جنوری تک جبکہ ہائیکورٹ میں 8جنوری تک جاری رہیں گی۔ تعطیلات کے دوران صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔عدالتی امور کی انجام دہی کے لئے مختلف عدالتوں میں ججز کی ڈیوٹیاں مقرر کی گئی ہیں۔
عام تعطیل کے روز ملتان میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ ناصر زادی مہوش، صنم جاوید بھٹی اور فاروق لطیف کیسز کی سماعت کریں گے ۔ شجاع آباد میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین جبکہ جلالپور پیروالہ میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ طارق علی ڈیوٹی انجام دیں گے ۔اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان غزالہ یاسمین ملتان میں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم حسین شجاع آباد میں اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا شاہد بیگ جلالپور پیروالہ میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ ضروری عدالتی کارروائی بلا تعطل جاری رہے۔