ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کرسمس تقریبات میں شرکت کی
مسیحی برادری کے لیے انتظامات اور فول پروف سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا
وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے کرسمس تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی۔ دونوں نے گرجا گھروں اور چرچز میں انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کرسمس پر بہترین انتظامات اور صفائی ستھرائی کی گئی۔ ڈی پی او تصور اقبال نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی، مساوی شہری حقوق اور تحفظ حاصل ہے ۔ آخر میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔