کوٹ ادو میں قائداعظم ڈے پر باوقار تقریبات کا انعقاد

کوٹ ادو میں قائداعظم ڈے پر باوقار تقریبات کا انعقاد

خصوصی دعا و قرآن خوانی ، ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعائیں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائداعظم ڈے کے موقع پر کوٹ ادو میں مختلف سطح پر باوقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی تقریب ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو آفس میں ہوئی، جہاں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر میر رومان خلیل، ایس ڈی ای او پیرا محمد اقبال لانگ، ڈی ایس پی کوٹ ادو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راشد امین، انفورسمنٹ انسپکٹر ملک صفدر پتل، ڈسٹرکٹ انچارج ڈائیوو محمد نادر عباس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی تقریب میں شریک رہے اور قائداعظم کے افکار و اصولوں پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری تقریب جماعت اہل سنت پاکستان ضلع کوٹ ادو کے زیر اہتمام جامعہ شمس العلوم میں منعقد ہوئی۔ یہاں بانیٔ پاکستان کی یومِ پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اور خصوصی دعا و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔شہریوں اور شرکاء نے قائداعظم کے نظریات کو زندہ رکھنے اور ان کے اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اور تقاریب کی شاندار انتظامات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں