فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ہوٹلز، ملک شاپس، کریانہ سٹورز پر چھاپے، جرمانے
صفائی کے ناقص انتظامات، حفظان صحت کے اصولوںکی خلاف ورزی کے مرتکب مالکان کو ہزاروں روپے جرمانہ، غیرمعیاری اشیاء تلف ،قانونی کارروائی شروع کردی گئی
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کے مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے محکمہ کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیر سرپرستی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع ڈیرہ غازی خان کے مختلف فوڈ پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ہوٹلز ، ملک شاپس، کریانہ سٹورز، کی چیکنگ کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،ناقص اور غیر معیاری اشیاء موقع پر تلف کردی گئیں اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کرتے ہوئے سخت تنبیہ کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری رہیں گی ۔شہری خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع دیں۔