کھلا مین ہول حادثات کا سبب بن سکتا ہے : ڈپٹی کمشنر

کھلا مین ہول حادثات کا سبب بن سکتا ہے : ڈپٹی کمشنر

ہر جگہ مین ہول کورز لگائے جائیں :خالد جاوید نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کردی

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر قیادت مین ہول کورز نصب کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے سی انعم اکرم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کھلا مین ہول حادثات کا سبب بن سکتا ہے اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ہر جگہ مین ہول کورز لگائے جائیں اور کسی بھی غیر احتیاطی صورتحال کی صورت میں ذمہ دار افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں