معیشت کیلئے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر، افتخار سہو

معیشت کیلئے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر، افتخار سہو

زرعی سائنسدانوں کو سمارٹ اقسام دریافت کرنے کیلئے ٹاسک سونپا گیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ملتان کے دورے کے دوران کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور ادارے کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں کپاس کی تحقیق، پیداوار میں اضافہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیقی سمت پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر ساجد الرحمن اور نوید عصمت کاہلوں سمیت کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زرعی سائنسدان اور افسر شریک ہوئے ۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ ملکی معیشت کے لئے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے حصول میں تحقیق کا کردار اہم ہے۔افتخار علی سہو نے زرعی سائنسدانوں کو عصرِ حاضر کے مطابق کپاس پر تحقیق کے اہداف دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں