تاریخی مقامات کا بحالی منصوبہ جلد مکمل کرنیکا حکم

تاریخی مقامات کا بحالی منصوبہ جلد مکمل کرنیکا حکم

قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جاری والڈسٹی اتھارٹی کا تعمیراتی مشن تکمیل کے قریب، شہر کے تاریخی تشخص کو مزید اجاگرکیا جاسکے گا، تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے کیلئے ہنگامی اقداماتقلعہ کہنہ ، قاسم باغ، دمدمہ کی بحالی سے خوبصورتی میں اضافے کیساتھ سیاحت بھی بڑھے گی ، صفائی ، انفراسٹرکچر کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے ، ڈی سی نعمان صدیق کا دورہ

ملتان( وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جاری والڈ سٹی پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو پراجیکٹ کی مجموعی پیش رفت، تعمیراتی مراحل، بحالی کے کاموں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور والڈ سٹی پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ملتان کے تاریخی تشخص کو مزید اجاگر کیا جا سکے ۔محمد نعمان صدیق نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور قلعہ سمیت دمدمہ جیسے تاریخی مقامات کی بحالی نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات، صفائی، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جائے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے والڈ سٹی پراجیکٹ میں شامل ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں