ڈکیتی و چوری کی چھ وارداتیں، شہری عدم تحفظ کا شکار
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی چھ وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔
تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ تھانہ گگو، ساہوکا اور دیگر علاقوں میں موٹرسائیکل رکشہ، کھاد، لکڑی، زرعی اوزار اور مویشی چوری کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق تمام وارداتوں کی تفتیش جاری ہے ۔ متاثرین نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔