جہانیاں:ستھرا پنجاب کا رکشا ڈرائیور حادثے میں جاں بحق

جہانیاں:ستھرا پنجاب کا رکشا ڈرائیور حادثے میں جاں بحق

ذہنی دباؤکا شکار تھا، ورثاء، تنخواہ کٹوتی ، حاضری کے تنازع پر تحقیقات شروع

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں میں ستھرا پنجاب کے تحت کام کرنے والا رکشہ ڈرائیور سجاد حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والا سجاد مبینہ طور پر تنخواہ میں کٹوتی اور حاضری نہ لگنے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔تفصیلات کے مطابق سجاد کا تعلق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک 107 دس آر سے تھا اور وہ ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت بطور رکشا ڈرائیور خدمات انجام دے رہا تھا۔ اہلِ خانہ اور ساتھی ملازمین کے مطابق مبینہ طور پر سپروائزر کی جانب سے دباؤ اور دھمکیوں کے باعث وہ ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔

واقعے کے دوران سجاد کی چادر اچانک رکشا کی چین میں پھنس گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد ستھرا پنجاب کے دیگر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انتظامیہ کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید قانونی کارروائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں