پیپلز پارٹی بھٹو کے منشورروٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کرے گی ،رانا خالد محمود
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے منشور روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کرے گی۔۔۔
ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قائد عوام صرف ایک فرد یا کسی ایک جماعت کے لیڈر نہیں شہید بھٹو کا ہر قدم سیاسی دوراندیشی او رپاکستا ن سے وابستگی کا مظہر ہے ہم قائد عوام کے منشور پر عمل کرکے مہنگائی بیروزگاری اور غربت پر قابو پائیں گے ۔قائد عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر عوام کو سوچنے کا شعور بولنے کیلئے زبان اور عزت سے جینے کا سلیقہ سکھایا ٹوٹے ہوئے اور تباہ حال پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرکے قوم کو آئین کا نور دیا ۔