مطالبات نہ مانے تو پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاج، کسان اتحاد

مطالبات نہ مانے تو پنجاب اسمبلی  کے باہراحتجاج، کسان اتحاد

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 26 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسان اپنے حقوق کے لئے مزید خاموش نہیں رہ سکتے ۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد ہمیشہ مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ، اسی لئے 5 جنوری کو ہونے والا احتجاج مؤخر کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں