2025ٹرانسپورٹرز کیلئے مشکل سال رہا،رانا اصغر
ملتان (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر رانا اصغر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
سال 2025 ٹرانسپورٹرز برادری کے لئے اور ملکی معیشت کیلئے مشکل سال رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025میں بھاری جرمانے اور سخت قوانین نے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور صنعتی شعبہ کی معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔رانا اصغر نے کہا کہ آرڈیننس میں شامل جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج ٹرانسپورٹرز کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔