واپڈا ٹاؤن کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، گل محمد زاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ واپڈا ٹاؤن کی بحالی، ترقی اور خوبصورتی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔۔۔
اور اس مقصد کے لئے ایمانداری، شفافیت اور تندہی کے ساتھ عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ واپڈا ٹاؤن کو ایک مثالی، منظم اور جدید رہائشی سوسائٹی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔