چائلڈ پروٹیکشن بیورو، بھیک مانگنے والے 5 بچے تحویل میں لے لئے
ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھیک مانگتے اور کچرا چنتے ہوئے پانچ بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ بچوں میں 13 سالہ مبین،۔۔۔
8 سالہ حامد، 13 سالہ مرکز، 10 سالہ آریان اور 12 سالہ علی اکبر شامل ہیں۔بچوں کو ائیر پورٹ روڈ اور چونگی نمبر 1 سے تحویل میں لیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان کے مطابق بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔