بیٹا نہ ہونے پر خاتون پر تشدد حکام سے فوری تحفظ کی اپیل

بیٹا نہ ہونے پر خاتون پر تشدد حکام سے فوری تحفظ کی اپیل

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)کچا بنگلہ کی رہائشی مدثرہ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں بیٹا نہ ہونے کی ۔۔

وجہ سے مسلسل گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ مدثرہ بی بی نے بتایا کہ ان کی شادی 11 سال قبل محمد عمران ولد محمد امین سے ہوئی تھی اور ان کی چار بیٹیاں ہیں انصا، اقصیٰ، مومنہ اور عنایہ۔مدثرہ بی بی نے کہا کہ والدین کے انتقال کے بعد ان کا کوئی سہارا نہیں رہا اور بھائی و دیگر رشتہ دار بھی ان کی مدد کے لیے تیار نہیں ہیں۔ تشدد سے تنگ آ کر وہ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئیں اور اس وقت رشتہ داروں کے گھر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ قائم پور میں درخواست دی گئی ہے مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔مدثرہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی پی او بہاولپور اور آئی جی پنجاب سے پرزور اپیل کی کہ انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے ، اس لیے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں