جہانیاں، بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آ کر جاں بحق
زوہیب چک 105 دس آر میں مہمان آیا ہوا تھا ،کھیلتے ہوئے حادثہ پیش آگیا
جہانیاں(نمائندہ دنیا)8 سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا ،لاش ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 105 دس آر میں مہمان آیا 8 سالہ بچہ محمد زوہیب ولد محمد عاشق سکنہ چک نمبر 62 دس آر گلی میں کھیلتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھتے ہوئے ٹائر کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا ،لاش تحصیل ہسپتال جہانیاں منتقل کردی گئی ہے ۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔ بچے کی اچانک موت پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا، والدین غم سے نڈھال ہو گئے ۔