اربوں کی سرکاری گندم غیر محفوظ، فوری کارروائی کی ضرورت
پاسکو مراکز میں غیر مسلح چوکیدار، سینٹر انچارجز غیر حاضر، تحفظ کا مطالبہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی میں پاسکو کے تحت قائم مختلف مراکز میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کچی پکی ساہوکا، دیوان صاحب، فتح شاہ جملیرا، 483 ای بی شیخ فاضل اور گگو منڈی سمیت متعدد خریداری مراکز میں یہ قیمتی سٹاک غیر تربیت یافتہ اور غیر مسلح چوکیداروں کے سپرد کیا گیا ہے جو دن رات ڈیوٹی انجام دینے کے باوجود کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب اسلحہ یا حفاظتی سہولیات کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بعض پاسکو بورے والا کے ذمہ دار افسران کی مبینہ ملی بھگت کے سبب متعدد سینٹر انچارجز ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے اور گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ مزید برآں، گزشتہ سال ڈلن بنگلہ، شیخ فاضل اور دیوان صاحب کے مراکز پر گندم کی چوری کی وارداتیں بھی ہو چکی ہیں۔، جنہیں مبینہ طور پر متعلقہ افسر منظر عام پر آنے سے روکنے میں کامیاب رہے ۔