وہاڑی:مبینہ طو ر پر نکاح سے انکار پربیوہ کو نازیباویڈیو سو شل پروائرل کرنے کی دھمکی

  وہاڑی:مبینہ طو ر پر نکاح سے  انکار پربیوہ کو نازیباویڈیو سو شل  پروائرل کرنے کی دھمکی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مبینہ طور پر نکاح سے انکار پر نازیباویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دینے اور ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آ گیا۔

وہاڑی کے نواحی علاقہ اڈا کوّاٹر کی رہائشی بیوہ شمیم اختر زوجہ مرحوم محمد مشتاق نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا رشتہ دار ایوب شیخ زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوا نازیبا حرکات کیں اور ویڈیو بنا لی متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم ایوب شیخ نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر اس سے نکاح نہ کیا گیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائے گی واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے متاثرہ شمیم اختر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں