اشتہاریوں کو فرار کرانے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)اشتہاریوں کو فرار کرانے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف مقدمات درج ۔۔
۔تفصیل کے مطابق مختلف مقدمات کے اشتہاری ملزمان محمد اشرف، انور اشرف قوم بلوچ 23 ڈبلیو بی،نوید جٹ پل محسن شاہ، جمشید گوجر 20 ڈبلیو بی،محمد خالد عرف کالی دولت آباد میں موجود تھے کہ پولیس کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو مبینہ طور پر محمد الیاس اکرم،بابر صفدر، ساجد نویدطور،خلیل احمدکھوکھر اور مظہر عباس نے شور واویلا کر کے ملزموں کو فرار کرادیا۔ پولیس تھانہ صدر اور لڈن میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔