لودھراں میں شفاف حلقہ بندیاں پہلی ترجیح، محمد اشرف

لودھراں میں شفاف حلقہ  بندیاں پہلی ترجیح، محمد اشرف

لودھراں (سٹی رپورٹر)ضلع لودھراں میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شفاف اور۔۔

منصفانہ حلقہ بندیاں ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں ،پچیس ہزار سے زائد آبادی والے علاقوں میں میونسپل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حلقہ بندیوں کے عمل میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تما م تر عمل شفاف طریقے سے ہو نا چا ہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں