یارو کھوسہ میں آٹا مہنگا 140 روپے کلو فروخت ہونے لگا

یارو کھوسہ میں آٹا مہنگا 140 روپے کلو فروخت ہونے لگا

یارو کھوسہ (نامہ نگار) یارو کھوسہ اور گردونواح میں آٹے کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔ شہر میں چکی کا آٹا 140 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں 125 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ غائب اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر تک محدود ہیں۔ چکی مالکان کے مطابق آڑھتیوں نے گندم مہنگی کر رکھی ہے جس سے آٹا سستا ممکن نہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ پر مبینہ چشم پوشی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں