میکے آئی بیٹی اغواء، مقدمہ درج
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) والدین سے ملنے میکے آئی ہوئی شادی شدہ بیٹی کو اغواء کرلیا گیا۔ موضع بانہ رویہ کے رہائشی غلام یٰسین نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اس کی بیٹی ثمرین میکے آئی ہوئی تھی اور رات اہل خانہ کے ساتھ سوگئی۔ صبح بیدار ہونے پر بیٹی گھر میں موجود نہ تھی۔ تلاش پر معلوم ہوا کہ بنگلہ قاسم والا کا رہائشی عامر اس کی بیٹی کو اغواء کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔کے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔