پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے:پروفیسر رانا خالد محمود

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت  کرتی ہے:پروفیسر رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

پارٹی ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ رہی ہے اور دیگر جماعتوں کے رہنما اس سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام میں جا کر سیاست کرتی ہے اور ووٹ کی طاقت ہی اس کا سرچشمہ ہے ۔ پارٹی جیت کر عوام کے مسائل حل کرنے اور خدمت کے لیے سرگرم رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں