سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت
ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ایس پی کینٹ ڈویژن کائنات اظہر نے تھانہ شاہ شمس میں ممتازآبادسرکل کے ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، پی او اسٹاف اور۔۔۔
تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں سرکل میں جرائم کی مجموعی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، چالان بروقت مکمل کرنے ، پٹرولنگ کے مؤثر انتظامات اور سکیورٹی ڈیوٹی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس پی کینٹ نے افسران کو ہدایات دیں کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، شہریوں کی شکایات پر فوری رسپانس یقینی بنایا جائے ، فرائض میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ملتان پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔