ڈیہڑ چوک پرڈرائیونگ سکول منصوبہ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

ڈیہڑ چوک پرڈرائیونگ سکول منصوبہ جلد مکمل کرنیکی ہدایت

سی پی او کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہ، تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کے ہمراہ زیرِ تعمیر ڈیہڑ چوک پر واقع ڈرائیونگ سکول کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینا تھا۔ سی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول کے قیام سے شہریوں کو بہتر تربیت کی سہولت میسر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی عمل کو شفاف رکھنے کی تاکید کی۔ افسران نے منصوبے کی موجودہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔سی پی او نے سکیورٹی اور سہولیات کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈرائیونگ تربیت سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ دورے کے اختتام پر تعمیراتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں