ڈپٹی کمشنر خانیوال کا سرکاری دفاتر کا ا دورہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال کا  سرکاری دفاتر کا ا دورہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے سرکاری دفاتر میں نظم و ضبط، حاضریوں اور امور کی بروقت انجام دہی یقینی بنانے کے لیے اچانک دورے شروع کر دیے ۔۔

 اسی سلسلے میں انہوں نے پیرا دفتر کا دورہ کیا اور افسران و ملازمین کی حاضریوں کی جانچ کے ساتھ دفتر کے ریکارڈ کی تفصیلی پڑتال کی۔ انہوں نے سرکاری کام، فائل ورک اور دفتری نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمات میں بہتری کے لیے دفاتر کی کارکردگی مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے اور کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار گمیتا بھی ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ریلوے اسٹیشن پر زیر تعمیر پل اور صفائی کی صورتحال کا معائنہ بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں