سردی :جلانے والی لکڑی گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ

سردی :جلانے والی لکڑی  گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) سردیوں کی شدت اور مہنگائی نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے ۔ شدید سردی کے باعث گیس اور بجلی کی طلب میں اضافہ ہوچکا ہے ۔۔

، جس سے شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔ جلانے والی لکڑی کی قیمت 1800روپے فی من تک پہنچ گئی ہے ، جو عام شہری کی پہنچ سے باہر ہے ۔اسی طرح گرم کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ سردی کی شدت کے پیش نظر لوگ اپنی ضروریات کے مطابق کپڑے خریدنے پر مجبور ہیں، لیکن بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہیں۔ درمیانہ اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے سردیوں کا موسم مزید پریشانی پیدا کر رہا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں