ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 345چالان

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 345چالان

پولیس نے 130گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں متعلقہ تھانوں میں بند کردیں

وہاڑی (خبرنگار ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کے احکامات پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اے ٹی او ٹریفک بوریوالا انسپکٹر سلیم سکندر نے مختلف مقامات پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور کمرشل وہیکلز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران بلا نمبری، بغیر ہیلمٹ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر رجسٹریشن، کالے شیشوں ، ون وے کی خلاف ورزی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 345 چالان کیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے 130گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں متعلقہ تھانوں میں بند کیں۔ اے ٹی او نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہیں اور شہریوں کو قوانین کی پابندی اور پولیس سے تعاون کرنا چاہیے ۔ مؤثر مہم کے باعث سڑکوں پر حادثات میں واضح کمی آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں