وکیل بن کر جعلسازی کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر)شاہ رکن عالم پولیس نے جعلسازی کے الزام میں ملزم تنویر الحسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے اپنے آپ کو وکیل ظاہر کیا اور اپنے بھائی کو ایف آئی اے سے چھڑوانے کے بہانے پانچ لاکھ روپے بٹور لئے۔شکایت کنندہ عابد صدیق کے مطابق ملزم کی کارروائی دھوکہ دہی اور جعلسازی پر مبنی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔