پولیس پارٹی پر فائرنگ ایک ملزم زیر حراست
ملتان(کرائم رپورٹر)ممتاز آباد پولیس نے دوران گشت پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دوران گشت مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، لیکن ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزموں کا پیچھا کیا، اور کچھ فاصلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا۔