ٹریفک حادثے میں شہری کی موت نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)شاہ شمس پولیس نے ٹریفک حادثے میں نامعلوم شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سب انسپکٹر پرویز کے مطابق حادثہ نشتر ہسپتال کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم شخص کو جاں بحق پایا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔