پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں د ومیچز کا فیصلہ

پی سی بی انٹر کلب کرکٹ  ٹورنامنٹ میں د ومیچز کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

پہلے میچ میں کمبائنڈ الیون کرکٹ کلب نے دس کھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے ، جس کے بعد کھیلتے ہوئے اے او کلب نے مطلوبہ ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔دوسرے میچ میں چناب کرکٹ کلب نے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے ، جس کے جواب میں کھیلتے ہوئے اولین سپورٹس نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں