میپکو نے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز میں نمایاں کمی کرلی

میپکو نے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز میں نمایاں کمی کرلی

1.8فیصد کمی سے 17کروڑ یونٹس بچت، 465کروڑ روپے فائدہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2025-26ء کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن (ٹی اینڈ ڈی) لائن لاسز کی شرح میں 1.8 فیصد کمی کر لی ہے ۔ اس کمی کے نتیجے میں 17 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار یونٹس بجلی بچا کر کمپنی کو 4 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا ہے ۔چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء کی جانب سے لائن لاسز میں کمی کے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی سربراہی میں میپکو ٹیم بھرپور انداز میں سرگرمِ عمل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران پروگریسو ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 11.6 فیصد تھے ، جن میں رواں مالی سال 2025-26ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 1.8 فیصد کمی کی گئی۔ اس نمایاں بہتری کے بعد ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز کی شرح 9.8 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ہائی لاس فیڈرز پر نقصانات کی شرح کم کرنے کے لئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں