نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان کو سعید اللہ شیخ کی مبارکباد

نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان کو سعید اللہ شیخ کی مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیاسی، سماجی اور تاجر رہنما سعید اللہ شیخ نے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان سید بشریٰ نقوی کو بار الیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید بشریٰ نقوی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی ۔ملاقات کے دوران سعید اللہ شیخ نے نومنتخب صدر سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا پر مشتمل ایک خصوصی وکلاء پینل تشکیل دیا جائے۔ جو مجبور، بے کس، مستحق اور نادار سائلین کے مقدمات بلا معاوضہ لڑے ، تاکہ انصاف کی فراہمی عام شہریوں تک آسانی سے پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں