سیف سٹی پنجاب حکومت کا دوراندیش منصوبہ ،میاں بختاور

سیف سٹی پنجاب حکومت کا دوراندیش منصوبہ ،میاں بختاور

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے ایک وفد نے سیف سٹی کنٹرول روم ملتان کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے کی، جبکہ وفد میں نائب صدر اظہر بلوچ، خواجہ محمد حسین، سہیل طفیل، نوید اقبال چغتائی، خواجہ ندیم شہزاد، علی مراد صدیقی اور محمد شفیق شامل تھے ۔سیف سٹی کنٹرول روم پہنچنے پر ڈی ایس پی الیاس اور سوشل موبلائزر عادل انصاری نے وفد کا استقبال کیا اور کنٹرول روم کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا۔ وفد کو سیف سٹی منصوبے کے اغراض و مقاصد، کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی۔صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ حکومتِ پنجاب کا شاندار، دور اندیش اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدام ہے ۔ جدید کیمروں، ڈیٹا اینالسس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے جرائم کی بروقت نشاندہی اور روک تھام ممکن ہو رہی ہے ، جو شہر کو محفوظ اور پُرامن بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کے شفاف اور مؤثر اقدامات سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ صدر ایوان نے سیف سٹی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں